• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پی پی رہنما آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کونیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران آغا سراج نے عدالت کو بتایا کہ انہیں جہاں رکھا گیا ہے وہاں کھڑکی تک نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ تازہ ہوا سے محروم ہیں نیز ان کے ساتھ 8 دیگر افراد بھی ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست کے حوالے سے نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ائیر کنڈیشنر اور پنکھا آج ہی لگ جائے گا۔

آغا سراج کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے آغا سراج درانی کے گھر سے ملنے والی چیزوں کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

آغا سراج کے وکیل کے مطالبے پر نیب کے پراسیکیوٹر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر سے ملنے والی چیزوں کی فہرست عدالت میں جمع کرا دی۔

وکیل نے آغا سراج کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں رہا کیا جائے،وکیل نے یے بھی کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے ریمانڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی اور ملزم کو 21 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی اور نیب کو اگلی پیشی پر پیشرفت رپورٹ دینے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گزشتہ ماہ(@20 فروری کو) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین