• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شہروں کو پھیلائیں گے نہیں اوپر لے کر جائیں گے‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور و مرکز غربت کا خاتمہ ہے،شہروں کو پھیلائیں گے نہیں اوپر لے کر جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب کو صرف گھر نہیں ملے گا بلکہ اس سے 40 انڈسٹریز چلیں گی، سب کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے کی پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ اب شہروں کی اوپر کے طرز تعمیر کی طرف لے کر جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، جب سے ہماری حکومت بنی ہے کوشش ہے کہ ملک کی پالیسیاں وہ بنیں جو نچلے طبقے کو اوپر اٹھاسکیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فاٹا کے لیے اسپیشل پیکج رکھا گيا ہے، ہماری پالیسیوں کا محور غربت کا خاتمہ ہے،یہ شروعات ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ کچی آبادیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے ڈيولپرز کو کمرشل سیٹ اپ کا کہیں گے، اسی کے منافع کچی آبادی والوں کے لیے فلیٹ بنائیں اور انہیں سہولیات دیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان میں ہم نےشہروں کو پھیلنے نہیں دینا، اب شہروں کو اوپر لے کر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کمرشل ایریاز میں اجازت دیں گے جتنا مرضی عمارتوں کو اوپر لے کر جائیں۔

تازہ ترین