• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکرمیں پچھلےچوبیس گھنٹوں کےدوران 5بچے انتقال کرگئےہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکرکےسول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر امراض کے سبب 5 بچوں کا انتقال ہو گیااور یہ اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ہوئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں میں 2نومولود بچے جبکہ باقی3 روز، 7 روز اور8 ماہ کے بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کےدوران غذائی قلت اوردیگرامراض کےباعث 23بچے انتقال کرگئے ہیں جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والےبچوں کی تعداد 153 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین