• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پاکستانی سفیر کی کانگریس کے 3 ارکان سے ملاقاتیں

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کیپٹل ہل میں کانگریس کے 3 اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

سفیر پاکستان اسد مجید خان نے واشنگٹن میں سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جیمز اینہوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور خطے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد مجید خان نے سینیٹ امور خارجہ کمیٹی کے رکن سینیٹر ٹاڈینگ سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں ٹیکسٹائل، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر گفتگو کی گئی۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ٹڈیوہو سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی۔ 

تازہ ترین