• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

پشاور (نمائندہ خصوصی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسلح ڈکیتیوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی وحید خان خان مسعود خان سکنہ ماشوخیل حال پشتخرہ رنگ روڈ نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ شب وہ اپنے دکان میں واقع رنگ روڈ میں موجود تھا کہ اس دوران 3کسان با مسلح نے آکر اس کے اسلحہ کی نوک پر اسے سے 55ہزار روپے ،5 عدد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے ، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ غفار خان اور دیگرتفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی حیات آباد کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کیدوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران تینوں ملزمان آصف ولد اورنگزیب ،شکیل ولد پرستان قمر دین گڑھی اور احسان اللہ ولد فلک نیاز سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرلیاگیا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی و راہزنیوں کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چھینے گئے 55ہزار روپے ،3 عدد موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پستول اور ایک عدد کلا شنکوف بھی برآمد کر لیا گیا، تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین