• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد امریکا نے بھی بوئنگ سیون تھری سیون میکس اور نائن طیارے گراؤنڈ کردیے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طیارے فوری طور پر گراؤنڈ کیے جارہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان پر کچھ ہی دیر میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔

امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے طیارے گراؤنڈ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، پانچ ماہ میں طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ تھا، امریکا سے پہلے چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان، فرانس اور بھارت سمیت کئی ممالک بوئنگ 737 میکس طیارے گراؤنڈ کرنے یا اس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تازہ ترین