• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ،پاکستان کسی کو بھی ہراسکتا ہے، ویرات کوہلی

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں 5 ٹیموں کو مضبوط قرار دے دیا لیکن پاکستان کے بارے میں ان کی رائے ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ آسٹریلیا سے سیریز ہارنے کے بعد پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے وقت کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوگی۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مضبوط نظر آتی ہیں، بھارتی ٹیم بھی مضبوط ہے اور اب آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین