• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 نوجوان نہر میں ڈوب گئے، ہاکس بے روڈ پر کار الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نہر میں ڈوب کر 3نوجوان ٹریفک حادثہ میں 3طلبہ جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ماڑی پورروڈ تھانے کی حدود ہاکس بے مچھلی چوک قاضی گودام کے قریب تیز رفتار کار نمبر BPK.409ڈرائیو ر سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک لڑکااور دو لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ گئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ریکسیو ایمبو لنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت 22سالہ اکبر ولد نشاط احمد صدیقی ،20سالہ ماہ وین دخترکامل علی خان اور 21سالہ فضاء دختر اختر حسین کے نا م سے ہوئی ہے ، متوفین کراچی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس تھےاور کسی نجی ٹی وی کی شوٹنگ کے سلسلےمیں ہاکس بے جارہے تھے کہ راستے میں ہی تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جاگری اور کئی قلابازیوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،دریں اثنا حب ڈیم کے قریب نہر میں نہانے کے دوران ڈوب کر تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، ریکسیوٹیم نے لاشوں کو نکال کرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت 18سالہ عابد ولد گلاب ،19سالہ وسیم ولد عبدالستاراور 16سالہ عالم ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی ہے، عابد اور وسیم ناردرن بائی پاس کے قریب عیسیٰ گاجا گوٹھ کے رہائشی جبکہ عالم رسول بخش گوٹھ کا رہائشی اور تینوں دوست تھے۔

تازہ ترین