• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کشمیر پالیسی کی تشکیل نو کرے، مفتی عبدالمجید

بر منگھم( پ ر)پاکستان کی موجودہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ کشمیر پالیسی کی ہنگامی بنیادوں پر تشکیلِ نو کرے۔وقت کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا ئیں۔جب تک مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت نہیں ہو تی پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے رہیں گے۔اقوامِ عالم اگر برصغیر کے عوام کو ایک ایٹمی جنگ سے محفوظ کرنا چا ہتے ہیں تو انہیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بھارت پر دبا ؤ ڈالنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے نائب صدر مفتی عبدا لمجید ندیم نے اپنے بیا ن میں کیا ۔انہوں نے کہا ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی آئے روز کی افسوسناک کارروائیوں سے بھارت کا خوفناک چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے ۔وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ عالم اس کھلی ریا ستی دہشت گردی کے خلاف آ واز بلند کرے۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں پورے دلا ئل کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھا ئے اور بیرونی دنیا میں پھیلے ہو ئے ہمارے سفارت کار اپنی ملی و قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہو ئے حقوقِ انسانی کے اداروں کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آ گا ہ کریں ۔مفتی عبدالمجید ندیم نے کہا کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں جما عتِ اسلا می پر پابندی اور اس کی قیادت کو پابندِ سلا سل کرنا بھارت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔بھارت نے جس انداز سے جما عتِ اسلا می کے فلاحی اور تعلیمی ادارے بند کیے ہیں ان سے اس کی انسانیت دشمنی واضح ہو گئی ہے ۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق سے مطا لبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرنے کے ساتھ فلا حی اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعما ل کرے۔
تازہ ترین