آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍شوال المکرم 1441ھ6؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایبولا علاج مرکز پر حملے کی مذمت

برسلز (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے وسطی افریقی ملک کانگو میں واقع ایبولا علاج کے مرکز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈزار میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بٹیمبو میں ایبولا کے علاج کے مرکز پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خاندان اور دوستوں کے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک ہیلتھ ورکر زخمی ہو گیا تھا۔ ڈزار نے مذید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایسی سنگین صورتحال میں شہریوں کی حفاظت کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔
یورپ سے سے مزید