• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کے عالمی دن پرہسپتالوں میں واکس اورسیمینارز

لاہور(خصوصی نمائندہ)گردے انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس طرح دل بند ہو جائے تو زندگی ختم ہو جاتی ہے ،اسی طرح گردوں کے فیل ہو جانے سے بھی انسان کا جینا ممکن نہیں رہتا ۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے عالمی یوم گردہ کے موقع پر لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی واک اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں پروفیسرسردار فرید ظفر پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر ،ہیڈ آف نیفرالوجی ڈاکٹر اورنگزیب افضل ، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین، ڈاکٹر رانا محمد شفیق ،پرنسپل نرسنگ کالج رضیہ بانو ، میڈم رقیہ ، ڈاکٹرز ،نرسز ، میڈیکل طلبا و طالبات ،پیرا میڈیکس اور مریض و اُن کے لواحقین بڑی تعداد میں شریک تھے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ گردہ مثانہ اور نیفرالوجی کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ واک میو ہسپتال کی گھڑی والی بلڈنگ سے شروع ہو کر میو ہسپتال کے مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شیخ زید میں واک ہوئیجس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد سربراہ شعبہ امراض گردہ نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکبر حسین ایڈمنسٹریٹر، پروفیسر اعزاز مند، ڈاکٹر متین سمیت سینئر ڈاکٹرز ، انتظامی افسران، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آگہی واک کڈنی سنٹر مین گیٹ سے شروع ہو کر کیمپس پل سے ہوتے ہوئے واپس کڈنی سنٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں "ورلڈ کڈنی ڈے"کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین