• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک لکھن سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ،دونوں دوست تھے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز ڈھوک لکھن سے ملنے والی دولاشوں کی شناخت ہوگئی دونوں مقتولین کاتعلق ضلع ہنگوسے ہے اوروہ دونوں آپس میں دوست تھے۔ ایچ آئی یوصدرسرکل کے سب انسپکٹرمرزا مختار نے بتایاکہ مرنے والے ایک نوجوان کانام رحمت اللہ ولدارشادسکنہ دوابہ ضلع ہنگواوردوسرے نوجوان کانام محمداصغر آفریدی ولدمجیب گل سکنہ شاہوخیل ضلع ہنگومعلوم ہواہے ۔ دوہرے قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
تازہ ترین