• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دہشت گردوں کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے‘


وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،ان کا مقصد انسانیت کی تذلیل ہے۔

شہریار آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے انہیں بریفننگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پورا کا پورا پاکستان میں ہوگا،میں یقین دلاتا ہوں کہ بین الاقوامی کرکٹ جلد پاکستان میں واپس آئے گی۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ کراچی کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں، دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ ہم نے لڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، کوئی پاکستان کو انڈر مائنڈ کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے، ہم جنگ کے مخالف، امن کے حامی ہیں۔

تازہ ترین