• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے نے بریگزٹ مشورے پر دھیان نہیں دیا،ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہو رہی ہیں، برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی بات چیت کیسے کریں لیکن انہوں نے دھیان نہیں دیا۔آئرش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ کا بریگزٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بریگزٹ دراصل بہت سے ملکوں کو الگ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہورہی ہیں، بریگزٹ پر ایک اورعوامی ریفرنڈم نہیں ہوگا اگر ہواتویہ ان لوگوں کیساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے پہلے ریفرنڈم جیتاتھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد امریکا برطانیہ تجارتی معاہدہ کریں گے۔
تازہ ترین