• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے واپس وطن پہنچ گئی

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے واپس اپنے وطن پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ سے آنے والوں میں 15 کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف کے 4 افراد شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کرائسٹ چرچ حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں 16مارچ سے شروع ہونا تھا جسے فائرنگ کے واقعے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے واقعے کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت دُنیا بھر کے کھلاڑیوں نے مذمت کی ہے۔

تازہ ترین