• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے مذاکرات پراختلافات ،افغان عہدیدارکی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ طلبی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) افغانستان میں قیامِ امن کیلئے امریکی حکومت کے طالبان کیساتھ ہونے والے مذاکرات پر افغان حکومت اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ایسا اس وقت ہوا جب ایک انتہائی اہم افغان حکومتی عہدیدار اور افغان مشیر قومی سلامتی نے طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو جوابا امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرنے کیلئے انہیں طلب کرلیا،افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب کو باور کروایا گیا کہ ان کے ریمارکس جنگ زدہ ملک میں قیامِ امن کی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین