• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے لندن مئیرصادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانوی حکام  نے ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کیں۔

فرانسیسی حکام بھی تحقیق کررہے ہیں کہ دورہ فرانس کے موقع  پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔

نیوزی لینڈکی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔

کیوی میڈیا کےمطابق مساجد پر حملہ کرنے والے نے منشور میں لندن مئیر صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی گئی ہے۔

دو ماہ کےدورہ یورپ کےدوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017ءمیں 15 روز تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔

صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشتگرد نے فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ جب انتہائی دائیں بازوکی لیڈرماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔

کیوی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین