• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے غیر مسلم کھلاڑی کا اپنے ہم وطن مسلمانوں سے اظہار یکجہتی گول کرنے کے بعد سجدہ کیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ایک غیر مسلم فٹبالر کوسٹا باباروزس نے میچ کے دوران گول کرنے کے بعد سجدہ کرکے مساجد پر حملوں کے دوران شہید ہونے والے اپنے ہم وطنوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مارویل اسٹیڈیم میں جاری آسٹریلیا اے لیگ کے میچ کے دوران کیوی اسٹرائیکر نے اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے کے بعد سجدہ کیا، میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے دونوں گول انہوں نے ہی کئے، جب ان سے اس عمل کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ گول کرنے کے بعد کا جشن نہیں تھا بلکہ کچھ مختلف تھا، ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لئے انتہائی جذباتی دن ہے، سوشل میڈیا پر 29 سالہ فٹبالر کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے، واضح رہے کہ جمعے کے روز ترکی میں مقامی فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے بھی نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں میں مارے جانوں والوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔

تازہ ترین