• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکاکیساتھ ایف16بھارت کیخلاف استعمال نہ کرنیکاکوئی معاہدہ نہیں‘زبیدہ جلال

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعدجے ایف17تھنڈرکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے،جے ایف17تھنڈر نے دنیاکابہترین طیارہ ہوناثابت کردیا، امریکاکیساتھ ایف16بھارت کیخلاف استعمال نہ کرنیکاکوئی معاہدہ نہیں ہے، بھارت نے بہت حربے استعال کئے ہیں لیکن نہ وہ کامیاب ہوئے ہیں نہ ہم ان کو کامیاب ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا کہ بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعدجے ایف17تھنڈرکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ،جے ایف17تھنڈر نے دنیاکابہترین طیارہ ہوناثابت کردیا، امریکاکیساتھ ایف16بھارت کیخلاف استعمال نہ کرنیکاکوئی معاہدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کرایا ، اس میں ایچ آئی ٹی کی کمرشلائزیشن کی ہم بات کر رہے ہیں ، بنگلہ دیش کے پاس 23شپ یارڈ ہیں ، پاکستان کے پاس صرف ایک شپ یارڈ ہے ، گوادر میں شپ یارڈ کی منظوری ہو گئی ہے، ہم اوپن ٹینڈر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے بہت حربے استعال کئے ہیں لیکن نہ وہ کامیاب ہوئے ہیں نہ ہم ان کو کامیاب ہونے دیں گے ۔ مودی جیسا شخص سر پرسوارہوتوکشیدگی برقراررہتی ہے، زبیدہ جلال نے کہا کہ میں وزارت دفاعی پیداوار کی پہلی خاتون وزیر ہوں۔
تازہ ترین