• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلپائن:مردہ وہیل مچھلی کے پیٹ سے چالیس کلو پلاسٹک برآمد

فلپائن کے ساحل پر ایک مردہ وہیل مچھلی کے پیٹ سے چالیس کلو پلاسٹک برآمد ہوا۔ اس حوالے سے سائنسدانوں اور ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک سے ہونے والی زھرخورانی کی بدترین مثال اور ماحولیات کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو فلپائن کے جنوبی صوبے کمپوسٹیلا ویلی کےساحل کے قریب یہ مردہ وہیل مچھلی پائی گئی، مقامی فشریز بیورو کا کہنا ہے کہ یہ ایک روز قبل نیم مردہ حالت میں پہنچی۔


جب فشریز بیورو اور ماحولیاتی ادارے نے وہیل مچھلی کا پیٹ چاک کرکے اسکی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی تو انھیں اسکے پیٹ سے سولہ چاول کی بوریاں اور بڑی تعداد میں پلاسٹک کی تھیلیاں ملیں، ان پلاسٹک بیگز کا وزن چالیس کلوگرام کے برابر تھا۔

اس حوالے سے فلپائن کے میوزیم نے تصاویر جاری کردی ہیں، میوزیم کے بانی کے مطابق پلاسٹک وہیل کی موت کا سبب بنا۔ڈی بون کلیکٹر میوزیم کی جانب سے جاری ایک پیغام میں عملے کا کہنا ہے اتنی بڑی مقدار میں پہلے کبھی کسی بڑی مچھلی کے جسم سے پلاسٹک نکلتے نہیں دیکھا گیا۔

ادھر ماحولیاتی گروپس کا کہنا ہے کہ فلپائن سمندری ماحول کو آلودہ کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ہےاور اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ ان تھیلیوں کو دوبارہ استعمال نہیں کرتے۔

تازہ ترین
تازہ ترین