• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور کی چار لوٹنے کی 2 وارداتیں،مزاحمت پر ڈاکوئوں کا نوجوان پر تشدد

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں ڈکیتی کے دو واقعات رپورٹ ہو ئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ سے لیفٹننٹ کرنل (ر) محمد ذوالفقار خان کی کار نمبر ایم این یو-128،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ نصیرآبادسے محمد شفیق عطاری کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-3671چوری ہوگئی۔۔پیرودہائی موڑ میں دو ڈاکو مستنصر سے 50 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا۔تھانہ نصیرآبادکو فیصل آفریدی نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے، 2ایل ای ڈی ، ٹیبیلٹ، موبائل اور طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو ارسلان طاہر نے بتایاکہ گوجر خان انڈر پاس پر گاڑی کھڑی کر کے فروٹ لینے کی غرض سے نیچے اترے تو گاڑی کے شیشے کھلے تھے گاڑی سےنامعلوم شخص پرس چوری کر کے لے گیا۔ پر س میں انیلا عامر کا پرتگال کاپاسپورٹ ،شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس ، ہیلتھ کارڈ ، محمد ولی کا پاسپورٹ ، محمد احمد صدیق کا پاسپورٹ ، زینب صدیق کا پاسپورٹ ، 25ہزار روپے ، 100یورو،ہار سیٹ طلائی ،بریسلیٹ طلائی اور ایک جوڑی طلائی بالیاں موجود تھے ۔تھانہ صادق آبادکو راجہ ضمیر حسین نے بتایاکہ محمد عدنان نے فون کیاکہ مندرہ چکوال روڈ پر 15کنال رقبہ برائے فروخت ہے رقم کا بندوبست کرو جسکا سودا 42 لاکھ میں طے پایا میں نے نعمان ضمیر کی موجود گی میں 28لاکھ 55 ہزار روپے محمد عدنان کے حوالے کیے ۔ جنہوں نے زمین میرے نام ٹرانسفر نہیں کرائی اور ٹال مٹول کرنے لگے اوراب رقم واپس نہیں کر رہے ہیں ۔ دریں اثناءتھانہ کراچی کمپنی کےعلاقے جی نائن فور میں تین مسلح افراد عبدالرافع سے پرس اور موبائل چھین کر چلتے بنے جبکہ تھانہ نون کے علاقے میں اختر خان سے بھی موبائل چھین لیاگیا۔
تازہ ترین