• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کاروباری مراکز میں تجاوزات کی بھرمار،شہری اذیت کا شکار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کاروباری مراکز میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو ذہنی کوفت کا شکار بنا دیا۔ شہری اسکی تمام تر ذمہ داری سی ڈی اے کے شعبہ انسداد تجاوزات ڈائریکٹریٹ آف میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ پر ڈالتے ہیں۔ ادہر سرکاری اراضی، سڑکوں اور گلیوں میں سوزوکیاں فروٹ و سبزی فروشی کے موبائل سٹالز لگا دیئے گئے۔ ان سٹالوں سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر حتیٰ کہ پیدل چلنے میں خلل ڈال دیا گیا ہے۔ آئی جے پی سے اڈہ پیرودھائی کی طرف جانے والی سڑک کے داخلی اور نکاسی راستے پر بھی ٹھیہ مافیا کا قبضہ ہے‘ راستہ سے ہٹنے کا کہو تو دیدہ دلیری سے جواب ملتا ہے ’’حصہ دے کر بیٹھے ہیں‘‘ لیکن شہریوں کی ان مشکلات بارے سننے کو کوئی تیار نہیں۔ اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بھی عملاً غیرمتعلقہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہری ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور چیف کمشنر عامر علی احمد سے بہتری کی توقع لگائے بیٹھے ہیں۔
تازہ ترین