• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یوتھ کا 23مارچ کو کنونشن کا اعلان

پشاور (وقائع نگار) جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تحفظ پاکستان یوتھ کے عنوان سے کنونشن منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملکی سالمیت خود مختاری اور پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوان بھی انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونگے،پشاور پریس کلب میں جے آئی یوتھ کے صدر نور غلام آفریدی ،جی ایس سراج الحق،نائب صدر عابد اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کو منظم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرتے ہیں جبکہ نوجوان نسل کو سیاسی نعروں میں ملک و قوم کا مستقبل قرار دیا جاتا ہے ۔ا
تازہ ترین