• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک لائرز موومنٹ کی نیوزی لینڈ مسجد حملے کی مذمت

پشاور(نیوز رپورٹر) اسلامک لائرز موومنٹ پشاور نے نیوزی لینڈ کے مسجد پر حملے اور درجنوں نمازیوں کو شہید کرنے کے واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی دنیا اس بات کو سمجھے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا عالمی طاقتیں اس وقعے کو دہشت گرد ی کا واقعہ قرار دیں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں اسلامک لائرز موومنٹ ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر زیارت خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں النور مسجد میں پیش ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس واقعے میں دہشت گرد نے نہتے نمازیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے 50مسلمان کونمازیوں کو شہید کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک لائر موومنٹ کے وکلاء متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر شریک ہیں اور شہدا ء کے درجات بلند ی کے لیے دعاگو ہے ۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیں اور نیوزی لینڈ کی حکومت پر دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور مسلمان کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دبائو ڈالیں ۔
تازہ ترین