• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پراظہار مسرت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔

تھر کے کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی۔ سندھ کی عوامی حکومت نے جو کہا تھا، وہ کرکے دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر شب و روز کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں، جبکہ اتنی بڑی اور تاریخی کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے سندھ کے فنڈز سے غیرقانونی طور 120 ارب روپے کی کٹوتی کے بعد صوبائی حکومت معاشی بحران کا شکار ہے اور تھرکول سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مشکل بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومتِ سندھ کا کارنامہ ہے۔

تازہ ترین