• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی،جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی نمبر 6سیکٹر 44 سی اسٹریٹ نمبر 4مکان نمبر C-421میں جھگڑے کے دوران 45سالہ الیاس ولد اسحاق چھری کے پے در پے وار سے شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سےدم توڑ گیا ، ایس ایچ او سعادت بٹ کے مطابق مقتول کی بیوی کو اسکے سابقہ شوہر ادریس نے گیارہ سال پہلے طلاق دی تھی جس کے بعد اس نے مقتول الیاس سے شادی کرلی تھی ، مقتول کی بیوی کے پہلے شوہر سے 3بچے ہیں جبکہ مقتول سے 4بچے ہیں ، مقتول کی بیوی کا سابقہ شوہر ادریس منگل کی صبح اپنی سابقہ بیوی سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ اسی دوران مقتول اور ملزم کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ملزم ادریس نے چھری کے پے در پے وار کرکے الیاس کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
تازہ ترین