• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 کروڑروپے مالیت کی منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے خفیہ اطلاع پر جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے سعودیہ اور دبئی جانے والے مسافروں اور کوریئر کمپنی کے پارسل کے ذریعے 4 کروڑروپے مالیت کی منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منگل کو جناح ٹرمینل سے عمرہ کے لیے سعودیہ عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرلی جو ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپاہوئی تھی ، دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف نے دبئی جانے والے مسافر کے سامان کو مشکوک جان کر تلاشی کےدوران 9ہزار 900نشہ آور گولیاں (زینٹکس)برآمد کرلیں جس کی مالیت 50لاکھ روپے ہے، دونوں پروازوں کے مسافروں کو گرفتار کرلیا ، تیسری کارروائی میں اے این ایف نے کوریئر کمپنی سے اٹلی بجھوائے جانے والے پارسل سے 600گرام ہیروئن برآمدکر لی ۔
تازہ ترین