• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو پاکستان اورکشمیریوں کے موقف سے آگاہ کیا جائے، محمدغالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے گذشتہ تیس سال میں پاکستان کے حکمرانوںنے کشمیر پر خارجہ پالیسی اور سفارتی محاذ پر جو کردار ا دا کرنا تھا چاہئے وہ نظر نہیں آیا ،حکمران ہر جگہ بھارت کے دبائو کا شکار رہے ہیں، پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی سے حکومت پاکستان نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، بھارت دنیا میں ذلیل و خوار ہو گیا تھا مگر سفارتی محاذ پر کوئی جارحانہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ بھارت پر کوئی ایسا دبائو نہیں کہ وہ مذکرات کا راستہ اختیار کرے۔ محمد غالب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، بھارت غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیرمیں آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور کشمیر میں ڈیم بنا رہا ہے تاکہ پاکستان کا پانی بند کیا جائے ،ان حالات میں پاکستان نے اگر کوئی ٹھوس اور واضع پالیسی اختیار نہ کی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک سامنے آئیں گے ۔وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جن ممالک نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پُرامن کوششوں کو سراہا ہے ان ممالک کے دورے کیے جائیں،مسئلہ کشمیر کو اولیت اور ترجیح دی جائے، اس میں تاخیر نہ کی جائے ،دنیا کوپاکستان اور کشمیریوں کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔
تازہ ترین