• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس کا ریفرنس دائر نہیں کیا ،صفحات غائب ہونیکاذمہ دارادارہ نہیں، نیب

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے میڈیا کے ایک سیکشن میں جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلہ میں تین ہزار صفحات غائب ہونے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بیکنگ کورٹ کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کا کیس دائر کیا تھا جس کو نیب نے کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ بینکنگ کورٹ کراچی نے منظور کر لی۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا ابھی تک کوئی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر نہیں کیا اس لئے مبینہ طور پر تین ہزار صفحات غائب ہونے کا ذمہ دار نیب نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں جو احکامات دیئے تھے نیب ان پر عملدرآمد پرعمل پیرا ہے۔ میڈیا نیب سے متعلق کوئی خبر نشر، شائع کرنے سے پہلے نیب کا موقف ضرور لے۔
تازہ ترین