• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج اسلام آباد پہنچیں گے

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، وہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہاتیر محمد دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، ان کے دورے کے موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 21 سے23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملائشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تازہ ترین