• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر میڈیا سٹی میں ڈرائیور حفاظتی نشانات لازمی دیکھیں

مانچسٹر (ساجد علی) مانچسٹر کے میڈیا سٹی میں ڈرائیور کار پارکنگ سے پہلے حفاظتی نشانات ضرور دی کھیں۔ مانچسٹر کے میڈیا سٹی کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے تعبیر کیا گیا ہے جس پر موجود تمام بلڈنگیں لوہے اور شیشے کے استعمال سے تعمیر کی گئی ہیں، میڈیا سٹی کی تمام عمارتوں کے باہر سیکورٹی کا انتہائی جدید نظام نصب ہے جو کسی بھی خطرے و الرٹ کی صورت میں تمام بلڈنگوں کو محفوظ بناتا ہے، زیر زمین اس سیکورٹی حصار کو کار پارکنگ سے پہلے چیک کرنا ڈرائیور کی ذمہ داری ہے ورنہ واپسی پر آپ کی کار ہوا میں جھول رہی ہوگی، مانچسٹر کے ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک پرائیویٹ کار کے مالک نے اپنی کاریں اس سیکورٹی لائن کے اوپر پارک کر رکھی تھیں جنہیں واپسی پر اپنی غلطی کا احساس ہوا، کاریں آدھی زمین سے اوپر تھیں۔
تازہ ترین