• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پر جشن منانے والا نوکری اور ملک سے نکال دیا گیا

ولنگٹن (ایجنسیاں)نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں مسلمانوں کے قتل کا جشن منانے والے شخص کو متحدہ عرب امارات میں کمپنی نے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بدر بھی کردیا۔سیکیورٹی کمپنی ’ٹرانس گارڈ‘ نے کہاکہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد ایک گارڈ نے اس حملے کا جشن مناتے ہوئے اپنے فیس بک صفحے پر اشتعال انگیز جملے لکھے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ وارڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نامناسب استعمال کے خلاف ہماری عدم برداشت کی پالیسی ہے اور اسی وجہ سے مذکورہ فرد کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر کے قانون کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔کمپنی کے مطابق بعدازاں مذکورہ فرد کو متحدہ عرب امارات سے جلاوطن کردیا گیا۔

تازہ ترین