• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (صباح نیوز) دہشت گردی کی تعریف کے تعین کیلئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری کیس کی سماعت کے دوران دہشت گردی کی تعریف کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ 7 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کرینگے جن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تعریف کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنا دیا ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب تک یہ طے نہیں ہوا کونسا کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور کون سا نہیں ، سات رکنی لارجر بینچ دہشت گردی کی حتمی تعریف پر فیصلہ دے گا۔

تازہ ترین