• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے اگلے ہفتے ملاقات کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم اگلے ہفتے ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات ہوگی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں امریکا اسرائیل مشترکہ مفادات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی جائے گی، منگل کو دونوں رہنما عشائیہ بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کا اعلان مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

تازہ ترین