• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسیقی کے چاہنے والے آج21مارچ کو لازوال فلمی گیتوں کے خالق خواجہ خورشید انور کی 107 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ان گنت لافانی گیتوں کے خالق خواجہ خورشید انور اکیس مارچ انیس سو بارہ کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔

اپنے عہد کے اس عظیم موسیقار نے لاتعداد گانوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔ انتظار، ہیر رانجھا، کوئل جیسی کامیاب فلموں کی موسیقی خورشید انور نے ترتیب دی۔

کنگ آف میلوڈی خواجہ خورشید انور موسیقار کے علاوہ ایک کامیاب تمثیل نگار، شاعر اور ہدایتکار بھی تھے۔

یہ عظیم موسیقار آج ہم میں نہیں لیکن ان کی دھنیں آج بھی موسیقی کے پرستاروں کے دلوں کو گرماتی ہیں۔

تازہ ترین