• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا کی وکالت کی ڈگری کے پیچھے حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری پر لگنے والے الزام پر خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مہینے گردش ہونے والی ماورا حسین کی جعلی ڈگری کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے محنت سے پڑھ کےیونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ ماورا ہر وقت بیرون ملک دوروں پرہوتی ہیں، شوٹنگ کررہی ہوتی ہیں یا پھر ایوارڈ فنکشنزمیں شرکت کرتی ہیں لہذا انہیں پڑھائی کا وقت کب ملا ؟

صارفین نے مزید الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ماورا نے یونیورسٹی آف لندن سے وکالت کی ڈگری5 کڑوڑ روپے کے عوس حاصل کی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ماورا نے وکالت کی ڈگری خریدنے کے الزام پرکہا کہ اس طرح کے تبصرے دیکھ کر بہت افسوس ہوا مجھے لوگوں کی اس طرح کی سوچ پر ہنسی آتی ہے اورمیں ان باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماورا حسین کا کہنا تھا کی انہیں پڑھائی کرنے کا وقت بہت کم ملتا تھا وہ اکثر کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور میک اپ کرنے کے دوران یا شوٹنگ میں وقفے کے دوران اپنی پڑھائی کررہی ہوتی تھیں اورصبح جلدی اٹھتی تھیں تاکہ شوٹنگ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی پڑھائی کرسکیں۔

ماورا حسین نے مستقبل میں اپنے کیریئر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایاکہ وہ نہ صرف اداکاری جاری رکھیں گی بلکہ ساتھ ساتھ وکالت کوبھی آگے بڑھاتے ہوئے جج کے عہدے پر فائز ہونے کی خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین