• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم نیب پر اس سے بھی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے‘

سندھ کے وزیربلدیات اورسینئر رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نیب پر اس سے بھی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے۔

جیو کےپروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب کو اگر زباں بندی اورپولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا تو ہم نیب پر اس سے بھی زیادہ دباؤ بڑھائیں گے۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ بلاول بھٹوزرداری دو چار پیشیوں کے بعد اپنے اصولی موقف سے ہٹ جائیں گے تو یہ مخالفین کی بھول ہےبلکہ وہ اس سے بھی آگے جائیں گے۔

تازہ ترین