• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شادی ہال رات 11 بجے بند کرنے کی پابندی

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی میں شادی کی تقریبات رات 11 بجے ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی میں 11 بجے کے بعد کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم دو ہفتے بعد شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالوں کی ٹائمنگ پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، ہالز مالکان فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ خلاف ورزی پر شادی ہالز کو سیل کردیا جائے گا۔

اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والا ٹریفک کا دباؤ دور کر نے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں فی الحال شادی ہالز مالکان رات 12 بجے تک ہر صورت تقریب ختم کرنے کے پابند ہیں۔

تازہ ترین