• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین دارالحکومت میں پاکستانی کمیونٹی کاڈیمزفنڈمیں4 لاکھ ڈالر سے زائدکاعطیہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘آئی این پی)مونٹریال اور ٹورنٹو کے بعد کینیڈا کےدارالحکومت اوٹاوا کی بلال مسجد میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چار لاکھ ڈالر سے زائد کے چیک ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گئے، اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے‘بہت جلد پانی کے بحران پر قابو پا لیں گے، اپنے خطاب میں میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان آبی قلت کا شکار ملک ہے لیکن حکومتوں نے اس ضمن میں اقدامات کرنا تو دور کی بات عوام الناس میں آگاہی بھی نہیں پھیلائی‘پاکستان میں پانی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں شاید پینے تک کا پانی دستیاب نہ ہو۔
تازہ ترین