• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میںدو تہائی شہری اپنی زندگی سے خوش اور مطمئن

برلن(این این آئی) خوشی کے عالمی دن ( انٹرنیشنل ہیپینس ڈے )سے قبل کرائے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جرمن شہریوں کی دو تہائی تعداد زندگی سے خوش اور مطمئن ہے۔ انٹرنیشنل ہیپینس ڈے بیس مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاگیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہ دن 2012سے منانا شروع کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات خوشی کے عالمی دن یا انٹرنیشنل ہیپینس ڈے سے قبل کرائے گئے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔ سینس انسٹیٹیوٹ اور یوگووکی جانب سے کرائے گئے سروے میں دو ہزار سے زائد افراد سے ان کی رائے جانی گئی اور چھیاسٹھ فیصد سے زائد نے اپنی زندگی سے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ اطمینان کا اظہار کیا۔ ستائیس فیصد افراد کے بقول وہ ناخوش ہیں
تازہ ترین