• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گھوٹکی(اقبال صدیقی نامہ نگار)مبینہ طور پر اغوا ظاہر کی گئی ڈہرکی کی دو ہندو بہنوں نے اسلام قبول کر لیا دونوں بہنوں کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مینگھواڑ برادری کا قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مسافر سخت پریشان پولیس کی یقین دہانی کے بعد دہرنا ختم کیا گیا ڈہرکی تھانے پر ہندو لڑکیوں کو اغوا کرنے کا تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں حافظ سلیمان کے رہائشی ہری لعل مینگھواڑ کی دو بیٹیاں روینا اور رینا نے گھر سے فرار ہوگئی تھیں جبکہ لڑکیوں کے والد نے دونوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا بعد ازاں آج دونوں لڑکیوں کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تازہ ترین