• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ، اسلامی کانفرنس مشترکہ جامع اقدامات پر متفق

استنبول( جنگ نیوز خبرایجنسیاں) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ سوشل میڈیا سے نفرت آمیز اسلاموفوبیا مواد ہٹائے،دنیاہولو کاسٹ کی طرح اسلامو فوفیا کے خلاف بھی ایک ہوجائے،ہولو کاسٹ کے بعد یہود دشمنی کیخلاف جس طرح دنیا نے ردعمل دیا اس طرح کا رد عمل اسلامو فو بیا کے خلاف بھی دیا جانا چاہیے،مغرب اسلام مخالف جذبات کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مغرب میں مقبول سیاست میں مسلمان مخالف جذبات ابھارنا خطرناک رجحان ہے جبکہ اوآئی سی ممالک مشترکہ جامع اقدامات پر متفق ہوگئے ،مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے حقیقی وجامع اقدامات اور اسلام کو دہشتگردی و انتہا پسندی سے جوڑنے جیسے بیانات اور اقدامات سے گریزکیا جائے۔تفصیلات کےمطابق اوآئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اردوان نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کونفرت اور اسلاموفوبیا کا سامنا ہے، اس موقع پر او آئی سی ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات درکار ہیں،او آئی سی ممالک نے ایسے ممالک جہاں مسلمان آبادیاں ہیں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسلام کو دہشتگردی ، انتہا پسندی اور خطرات سے جوڑنے جیسے بیانات اور اقدامات سے گریزکریں۔

تازہ ترین