• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئے پرعزم،ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، صدر، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر الگ الگ پیغامات میں کہا کہ جمہوریت، انصاف اور امن کیلئے پر عزم ہیں، ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین، راجہ ظفرالحق و دیگر رہنمائوںکا اپنے پیغامات میں کہنا ہے کہ یومِ پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ اور پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں ۔
تازہ ترین