• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسر و اہلکاروں کو 11 جون تک پرائیویٹ پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے ممبر ایڈمنسٹریشن شاد محمد خان نے جمعہ 22 مارچ کو 20 ہزار سے زائد افسروں اور عملے کو مراسلہ بھجوایا ہے جس کے ساتھ ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا پیشہ کی تبدیلی کے رہنما اصولوں کا خط شامل کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق 11 جون 2019 تک سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ شہری کی حیثیت سے حاصل کردہ اپنے پاسپورٹ جمع کراکر سرکاری ملازمت کا اندراج کراکر نیا پاسپورٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا ایسا نہ کرنے والے بڑے سے بڑے سرکاری عہدیدار اور چھوٹے سے چھوٹے سرکاری ملازم کو اپنے محکمے سے عدم تعرض (این او سی) سرٹیفکیٹ لے کر متعلقہ پاسپورٹ آفس میں جاکر پیشہ کے کالم میں سرکاری ملازمت والا نیا پاسپورٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین