• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اہم مقامات پر اہلکار تعینات

اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،شہر میں داخلے اورنکاسی کے راستوں پر پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے جوان تعینات اوراہم مقامات اورکاروباری مراکز میں چھتوں پر چوکیاں قائم کردی گئی ہیں۔مارگلہ ہلز پر بھی کمانڈوز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔رات بارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک وفاقی دارالحکوت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔فیض آباد اورزیرو پوائنٹ کے درمیان صرف اجازت نامے رکھنے والی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت ہوگی،فیض آباد پل سے راول ڈیم چوک تک ہر قسم کی غیرمتعلقہ ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
تازہ ترین