• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ (این این آئی) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے بیان میں یوم پاکستان کے موقع پر کہا گیاہے کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ دہشتگردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہو چکے ہیں. پاکستان معاشی طور پر بد حالی کا شکار ہے حکمران ملک اور عوام کی ترقی پر توجہ دیں یہی وجہ ہے کہ72 سال گزرنے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہے۔بیان میں کہاگیا کہ قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیان فاصلےپیدا ہو گئے۔ پاکستان ایک وفاق ہے اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں اور تحفظات دور نہ ہوں اور وفاق کے استحکام کو یقینی نہ بنایا جا سکے۔ ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدو جہد کرنا چاہئیے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو۔ بیان میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ملک دشمن قوتوں کی سازش قراردی گئی۔ 
تازہ ترین