• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں ایک گھنٹہ تیز بارش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر جمعہ کو بارش ہوئی،صوبائی دارالحکومت میں رات کو ہونیوالی بارش تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی ،جم کر ہونیوالی بارش سے جل تھل ہوگیا،اور سڑکوں پر پانی بھر گیا،بعض علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ،جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔آج ہفتے کوملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم خشک رہیگا۔ تاہم کوئٹہ ژوب، قلات میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں، گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین