• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو خراج تحسین ،برج خلیفہ جیسنڈا کی تصویر


دبئی (جنگ نیوز) دبئی کا برج خلیفہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی تصویر سے جگمگا اٹھا، متحدہ عرب امارات نے دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر جیسنڈا آرڈرن کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔ متحدہ عرب امارات نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔ شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیے۔

تازہ ترین