• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی،ون ویلنگ ، بجلی چوری سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےمنشیات فروشوں،ون ویلنگ ،تیزرفتاری ، بھیک مانگنے،بجلی چوری سمیت دیگر جرائم میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چائنہ چوک پرتیز رفتارڈالہ ڈرائیو کرنے احمدشفا ،کلمہ چوک سےحسن کو تیزرفتار موٹرسائیکل اور دائرہ پور کے علاقے عبدالریشد کو تیز رفتار ٹر چلانے پر پکڑلیا، شہر کے مختلف علاقوں میں میپکو نے کارروائی کرتے ہوئے بشیر ، نبیل ،رمضان،عبدالوحید ،فلک شیر اور محمد بخش کی بجلی چوری پکڑ کرمقدمات درج کروادیئے،پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےسلیم ،ببلز،مقبول، سہیل،خورشید ، ذیشان ،فیصل سے 120لیٹر شراب اور 200گرام چرس برآمد کرلی ،بھیک مانگ کر لوگوں کو تنگ کرنے پر پولیس نے مسماۃحنا زیب، ریحانہ ،صغراں، فدا حسین اور پروین بی بی کو گرفتارکرلیا، اونچی آوازمیں گانے چلانے پر عامر اور محمد سلیم خان کیخلاف سائونڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انصاری چوک سے پولیس نے احمد اور طیب کو 5پتنگوں اور ڈور برآمد کرتے ہوئے پکڑلیا،موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کرتے ہوئے لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر ندیم ،شہباز افضل اور عاطف کو پولیس نے پکڑکر مقدمات درج کرلئے،تھا نہ جلیل آباد کے علاقے میں چوہدری ہوٹل میں بغیر اندراج کے لوگوں کو کمرے کرائے پر دینے پر ہوٹل منیجر شفیق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس تھا نہ سیتل ماڑی نے چھاپہ مارکرجعلی کرنسی نوٹ چھاپنے کاسامان برآمد کرکے 8ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھا نہ ستیل ماڑی کے علاقے رحمان پورہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرایک پلاٹ پر چھاپہ ماراجہاں سے بلال ، حنیف ،خلیل،اسلم ، محمود سمیت 3نامعلوم افراد جعلی کرنسی نوٹ بنارہے تھے جبکہ ملزمان سے ایک ہزار روپے والےدو جعلی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے والی ڈائی ،اورل ڈراپس کی ڈبیاں ،سنگاپوری پیپر کی چار کاپیاں برآمد ہوئیں جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ بیل کی ریس پرجوا لگانے پر 5افراد شبیر ،زاہد، عرفان ،ادریس وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھا نہ چہلیک پولیس نے پسٹل برآمد ہونے پر ا گل محمدکیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گھرمیں گھس کر جان سےمارنے کی دھمکیاں دینے پرسلیم سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔نوجوان محمدنعیم کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ۔جلوس میں آتش بازی پر نیاز حسین سمیت 4نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس نےگرفتارملزمان خلیل ،اسامہ ے دوران تفتیش اسلحہ اور گولیاں برآمد ہونے پر مقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین