• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں دوروزہ پراپرٹی اینڈ ہائوسنگ ایکسپوکاافتتاح کردیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)ضلع ناظم پشاور سینیٹر حاجی غلام علی نے پشاور میں ہفتہ کے روز دو روزہ پراپرٹی ایکسپو2019کا افتتاح کیا۔ پراپرٹی ایکسپو میں ملکی و بین الاقوامی ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے عوام کی طرف سے ہائوسنگ اورتعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلے میں مختلف سٹال لگائے گئے جہاں تقریب کے مہمان خصوصی حاجی غلام علی نے سٹالوں کا معائنہ کیا۔ تقریب میں عوام کی طرف سے خیبر پختونخوا اور پشاور میں ہائوسنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پشاور ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔ پشاور میں ہائوسنگ سوسائٹیز قانونی دائرہ کارمیں رہتے ہوئے تعمیر کی جائیں جہاں کشادہ سڑکیں ،باقاعدہ نقشہ جات کی منظوری سمیت سیوریج اوردیگرسہولیت کیلئے لوازمات کا خیال رکھاجائے جبکہ بجلی و گیس کی فراہمی کا انتظام بھی ہونا چاہئے ۔انہوں نے زوردیاکہ ہائوسنگ سوسائٹی تعمیر کے وقت پی ڈی اے،ٹائون اوردیگرحکومتی ایجنسیز سے رجسٹریشن کرواکراین اوسی لینی چاہئے تاکہ قانون کے دائرکارمیں رہ کرتعمیرات کی جائیں۔ انہوں نےکہاکہ بدقسمتی سے پشاور میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی شعبے میں قائم ہونے والی سائوسنگ سوسائٹیزکوقانونی دائرے میں لانے کے لئے بائی لاز اورٹی اوآرز مرتب کرکے قانونی شکل دی جائے اورنقشہ جات لازمی قراردیتے ہوئےفیسوں میں کمی کی جائے۔انہوں نے نیب کی جانب سے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹز کے خلاف انکوائری کرنے کے اقدامات کوسراہا اورحکومت پر زوردیا کہ پراپرٹی اورہائوسنگ کےشعبے میں سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیداکی جائیں۔تقریب میں سنیٹرحاجی غلام علی کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے۔
تازہ ترین